ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / راہل اور پرینکا گاندھی 10 اکتوبر کو کریں گے مدھیہ پردیش کا دورہ

راہل اور پرینکا گاندھی 10 اکتوبر کو کریں گے مدھیہ پردیش کا دورہ

Sat, 07 Oct 2023 18:56:20    S.O. News Service

بھوپال ،7/اکتوبر (ایس او نیوز /ایجنسی)  کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی اور جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا اسمبلی انتخابات کے پیش نظر اگلے ہفتے مدھیہ پردیش کے دورے پر ہوں گے۔

ریاستی کانگریس کے میڈیا ڈپارٹمنٹ کے چیئرمین کے کے مشرا نے آج یہاں بتایا کہ راہل گاندھی 10 اکتوبر کو شہڈول ضلع کے بیوہاری میں ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ اس موقع پر ریاستی کانگریس صدر کمل ناتھ اور دیگر سینئر لیڈران بھی موجود رہیں گے۔ اجلاس دوپہر کو ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ محترمہ پرینکا گاندھی واڈرا 12 اکتوبر کو قبائلی اکثریتی منڈلا میں ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گی۔ اس اجلاس میں بھی کمل ناتھ اور دیگر سینئر لیڈران موجود رہیں گے۔ دونوں اجلاس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔


Share: